حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت اقامتی جونیئر کالجس کے 17 طلبہ نے
JEE
مینس امتحانات میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ سکریٹری سوسائٹی بی شفیع اللہ کے مطابق 12 جونیئر کالجس طلبہ کیلئے ماہرین سے مفت کوچنگ کا اہتمام تھا ۔ کوچنگ کیلئے بارکس جونیئر کالج فار بوائز و ابراہیم پٹنم کالج فار گرلز میں کوچنگ سنٹرس قائم تھے ۔ امتحان کی مفت کوچنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد جنید نے 93.5 فیصد نشانات حاصل کئے جبکہ محمد عبدالمعید 86.5 فیصد اور جی ترومل نے 84.5 فیصد نشانات حاصل کئے ۔ ان تینوں کا غریب خاندانوں سے تعلق ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے بہتر مظاہرہ پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔ بی شفیع اللہ نے بتایا کہ مینس میں کوالیفائی 17 طلبہ JEE
اڈوانس امتحانات میں شرکت کریں گے ۔R