اقلیتی اقامتی جونیر کالج فار بوائز کے شاندار نتائج

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :پرنسپل محمد عبدالبصیر تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج برائے ذکور نظام آباد کے بموجب انٹرمیڈیٹ نتائج مارچ 2020 ء میں کالج ہذا کا انٹر سال دوم کا مجموعی نتیجہ 96% اور سال اول کا 92% رہا جبکہ محمد عظیم الدین ایم پی سی سال اول کے طالب علم نے 462/470 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا اور انٹرسال دوم میں شیخ سُفیان ایم پی سی نے 952/1000 اور محمد عبدالباسط سی ای سی نے 942/1000 نشانات حاصل کئے ۔ واضح رہے کہ کالج کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اس سال ’’سنٹر آف ایکسلینس کا موقف عطا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سال اول سی ای سی اور بی پی سی سال دوم کے نتائج صد فیصد رہے ۔ ایم پی سی سال او ل کے شیخ عاطف فرقان نے 449/470 ، جی سائی تیجا 448/470 اور محمد عبدالمبشر 439/470 نشانات حاصل کئے ۔ علاوہ ازیں بی پی سی کے شیخ شہزاز 410/500 ، محمد عمر فاروق 406/440، محمد افضل رحمان سی ای سی 467/500 اور محمد ابراہیم جنید سی ای سی 450/500 نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کیا ۔ کالج ہذا کے دیگر طلباء A گریڈ 82 ، Bگریڈ 38 اور سی گریڈ 14 سے کامیابی حاصل کی ۔ اس کامیابی پر انہوںنے طلباء ، اولیائے طلباء اور تمام لکچراز کو مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقامتی تعلیمی ادارہ جات کا قیام عمل میں لایا ۔ جاریہ سال کالج ہذا میں سنٹر آف اکسلینس کے تحت انٹر میڈیٹ کی مفت تعلیم کے ساتھ مسابقتی امتحانات جیسے ایم سیٹ ، آئی آئی ٹی اور نیٹ کی کوچنگ فراہم کی جائے گی۔