مٹ پلی ۔ اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم جونیر کالج و ہائی اسکول مٹ پلی میں ویجلنس عہدیدار کریم نگر محمد شوکت علی محمد اکرام پاشاہ نے دورہ و تنقیح کرتے ہوئے طلباء کی تعلیمی قابلیت اور امتحانات کی تیاری و نیز عمارت میں صفائی و ستھرائی، روزہ دار طلباء کے لئے سحری و افطار کے انتظامات کے تعلق سے جانکاری حاصل کرتے ہوئے مزید بہتر انتظامات کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ویجلنس عہدیداران و پرنسپل کے تروپتی نے اپنے سرمایہ سے روزہ دار طلباء کے افطاری کے لئے پھل و میوہ جات فراہم کئے۔ اس دوران وارڈن عبدالمقیم کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ و دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔