اقلیتی اقامتی سکول دوباک میں داخلہ مہم کا آغاز‘ پوسٹرز کی نقاب کشائی

   

تعلیمی بیداری مہم میں آر ایل سی میڈم، ویجیلنس آفیسرز اور علمائے کرام کی بڑی تعداد میں شرکت
دوباک: 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ مائنارٹی ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی (TGMREIS) کے زیراہتمام تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلوں کی مہم کا آج دوباک بوائز-1 اسکول میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کی سطح پر عوامی بیداری کے لیے خصوصی پوسٹرز کی نقاب کشائی کی گئی۔پروگرام کی صدارت ریجنل لائڑن کونسلر (RLC) میڈم نے کی، جبکہ ویجیلنس آفیسرز نے خصوصی طور پر شرکت کر کے مہم کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب کی خاص بات سماجی اور مذہبی ہم آہنگی تھی، جس میں جامع مسجد دوباک کے صدر محمدخلیل ، جامع مسجد کے امام مفتی ثاقب مظاہر اور نوری مسجد کے امام قاری ضیاء￿ الحق حافظ صادق نے شرکت کر کے تعلیمی مشن کی تائید کی۔اس موقع پر موجود والدین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اقامتی تعلیم غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ ائمہ کرام نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ان داخلوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔پروگرام کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں نے مل کر داخلہ مہم کے پوسٹرز جاری کیے۔ دوباک TGMRSJ بوائز-1 کے عملے نے بتایا کہ یہ مہم گھر گھر پہنچائی جائے گی تاکہ ہر مستحق طالب علم تک معیاری تعلیم کا پیغام پہنچ سکے۔ اس موقع پر والدین نے اسکول کی سہولیات اور نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا۔