خواہش مند اولیائے طلبہ سے سنہری موقع سے استفادہ کی اپیل
کاماریڈی۔ 24؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج کی جانب سے انگلش میڈیم سے اعلیٰ معیاری تعلیم، صحت بخش غذا، کتابیں، اسٹیشنری، یونیفارم اور تمام سہولیات کے ساتھ مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جس میں MPC & BPCکورسس ہیں اور ساتھ ہی NEET، JEE، EAMCET، NDA کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے۔ اسپورٹس کوٹہ کے لیے بھی فری ٹریننگ اور کوچنگ دی جاتی ہے۔ 2018ء سے جاری کالج ہر سال سو فیصد نتائج حاصل کر چکا ہے جس نے ولی الدین MBBS فری سیٹ لاکر ’’ایان میڈیکل انسٹیٹیوٹ‘‘ سے ڈاکٹری حاصل کر رہا ہے۔ شادان انجینئرنگ کالج میں فہداللہ کو فری سیٹ حاصل ہوئی ہے۔ پرنسپل محمد امتیاز علی نے یہ بات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جناب شفیع اللہ نے 15 جنوری سے انٹرمیڈیٹ آن لائن داخلہ کا آغاز کیا ہے۔ خواہشمند اولیاء طلبہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم سے آراستہ کروائیں۔ رابطہ کے لئے پرنسپل محمد امتیاز علی صاحب، دیوان پلی، کاماریڈی (8978847884) سے رجوع ہو سکتے ہیں اور ان لائن ویب سائٹ tmreis.telagana.gov.in سے داخلہ رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ درخواست کے لئے ضروری دستاویز فوٹو، آدھار کارڈ، والدین کا مکمل نام اور پتہ ہے۔