طالبات کو ضلع کلکٹرآشیش سنگوان کی تہنیت پیش
کاماریڈی :7؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج کاما ریڈی کے انٹرمیڈیٹ طالبات کے بہترین نتائج پر کلکٹر آشیش سنگوان نے تہنیت پیش کی۔ جس میں شیخ جبران بائی پی سی 1000 نشانات کے منجملہ 991 ، افروز بائی پی سی1000/987 ,رام چرن470/461 نمبرات حاصل کیے۔ کلکٹر نے کالج پرنسپل محمد امتیاز علی کو طلبات کے شاندار نتائج پر مبارکباد دی.۔اس موقع پر ڈسٹک ویلفیل افیسر دیا نند’ RLC کرن گوڑ نے پرنسپل کی کارکردگی کو سراہا. پرنسپل نے اس بات کی وضاحت کی کہ اس سال کے 2025-26کیلئے انٹرمیڈیٹ داخلے کا اغاز ہو چکا ہے تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج کی جانب سے انگلش میڈیم سے اعلیٰ معیاری تعلیم ‘صحت بخش غذا’کتابیں ‘سٹیشنری’ یونیفارم اور تمام سہولیات کیساتھ مفت تعلم فراہم کی جا رہی ہے۔جس میں MPC&BPCکورسس ہے۔ اور ساتھ ہی,JEE,EMCET,NEET,کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے۔sports quota کے لیے بھی فری ٹریننگ اور کوچنگ دی جاتی ہے. خواہشمند اولیاء طلبہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم سے اراستہ کریں۔رابطے کے لیے پرنسپل محمد امتیاز علی (کاما ریڈی,دیون پلی) 8978847884سے رجوع ہو سکتے ہیں اور داخلہ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔درخواست کے لئے ضروری دستاویز فوٹو ‘ادھار کارڈ ‘والدین کا مکمل نام اور پتہ ہے۔