اقلیتی اقامتی گرلز اسکول نلگنڈہ کی طالبات کو تہنیت

   

نلگنڈہ۔18 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی اقامتی گرلز اسکول و کالج نلگنڈہ میں رمضان المبارک کے موقع پر زائد از 30 طالبات کی قران کی تکمیل پرنسپل محترم شاہین شیخ کی نگرانی میں احاطہ ا سکول میں ایک پراثر ہدیہ تہینت تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں محترمہ اسماء شاہین نکریکل جونیئر کالج جناب محمد منیر الدین پرنسپل جونیئر کالج نلگنڈہ اقلیتی قائدین خواجہ غوث محی الدین ہاشم ڈاکٹر خان اور دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر ان قائدین نے حکومت کی جانب سے دی جا رہی تعلیمی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کل طالبات کو ایسے مدارس میں شامل کریں جہاں پر عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی و تہذیبی تعلیم کا بھی درس دیا جاتا ہو ۔ ان قائدین نے عربی ٹیچر محترمہ ریشما انجم کی ستائش کی ۔ پرنسپل اقامتی گرلز سکول و کالج نے بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا اغاز ہو چکا ہے لہذا تمام سرپرستوں سے خواہش کی گئی حکومت کی جانب سے قائم کردہ ان مدارس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلہ حاصل کریں ۔ بعد ازاں اردو ٹیچر محترمہ ساجدہ کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں کالج و اسکول کے تمام اساتذہ و دیگر افراد موجود تھے ۔