اقلیتی اقامتی گرلز کالج کی 7 طالبات سمیت غذا سے متاثر

   

گورنمنٹ وہپ لکشمن کمار کا ہاسٹل دورہ،بہتر علاج فراہم کرنے ڈاکٹرس کو ہدایت
جگتیال۔یکم؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی گرلز جونیر کالج دھرم پوری ضلع جگتیال میں سمیت غذا کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام سمیت غذا کی وجہ سے 7 طالبات متاثر ہوئیں۔ انہوں نے دست و قئے کی شکایت کی جس کے بعد ان کو دھرم پوری کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا تاہم بہتر علاج کیلئے گورنمنٹ وہپ کے مشورہ پر 5 طالبات کو جگتیال کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ 2 طالبات کو والدین گھروں کو لے گئے۔ رات دیر گئے دھرم پوری کے رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ اے لکشمن کمار نے جگتیال پہنچ کر طالبات کی عیادت کی اور ڈاکٹرس کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے دواخانہ میں تقریباً دو گھنٹے گزارے اور طالبات سے بات چیت کی۔انہوں نے تیقن دیا کہ طالبات کے علاج کے اخراجات حکومت اور وہ خود برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا بی آر ایس حکومت اقتدار میں تھی کپلہ ایشور کے پاس 5سال میناریٹی وزارت کا قلمدان تھا لیکن اپنے ہی حلقہ میں میناریٹی اسکول اور کالج کی ذاتی عمارت قائم نہ کرسکے۔