اقلیتی امدادی چیکس کے استفادہ کنندگان کیلئے آج سے شناختی کارڈ کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

19 اگست کو ضلع حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقوں کے 3600 اقلیتوں میں چیک تقسیم کئے جائیں گے
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحاق نے کہا کہ 19 اگست کو ضلع حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقوں کے حدود میں شامل 3600 اقلیتوں میں امدادی چیکس ایل بی اسٹیڈیم میں تقسیم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ استفادہ کنندگان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 17 اگست سے ڈی ایم ڈبلیو حیدرآباد آفس واقع حج ہاوز نامپلی چھٹویں منزل سے شناختی کارڈ حاصل کریں ۔ استفادہ کنندگان کو مشورہ دیا دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ آدھار کارڈ ضرور لائیں ۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز اسحاق نے کہا کہ ایل بی اسٹیڈیم میں چار داخلہ گیٹس رہیں گے ۔ ہر گیٹ سے چار اسمبلی حلقوں کے بنفیریش کو داخل ہونا ہوگا ۔ اسٹیڈیم میں 15 اسمبلی حلقوں کے علحدہ علحدہ کاونٹرس ہوں گے ۔ اسٹیڈیم میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا عملہ استفادہ کنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے رہبری کرے گا ۔ تمام استفادہ کنندگان 19 اگست کو صبح 10 بجے ایل بی اسٹیڈیم پہونچ جائیں ۔ اس افتتاحی تقریب میں ریاستی وزراء کے ٹی آر ، ہریش راؤ ، محمد محمود علی ، کے ایشور کے علاوہ شہر میں دستیاب دیگر وزراء اور عوامی منتخب نمائندے شرکت کریں گے ۔ خواتین اپنے ایک ارکان خاندان کے ساتھ اسٹیڈیم پہونچیں جب کہ مرد بنفیریش تنہا پہونچے اور چیکس کی تقسیم میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کریں ۔ یہ پہلے مرحلے کی چیکس تقسیم ہے اس طرح کے مزید تین مرحلوں میں چیکس تقسیم کئے جائیں گے ۔۔ ن