اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نےحج 2025 کیلئے حج درخواستوں کا عمل شروع کیا

   

نئی دہلی: سعودی عرب کی سلطنت (کے ایس اے ) کی جانب سے حج 2025 کے لیے ہندوستان کے لیے 1,75,025 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج 2025 کے عازمین کی درخواستوں کو آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کرن رجیجو نے شروع کیا ۔ پہلی بار حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے علاوہ حج سہولت ایپ پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی ایک ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا پر وقف کردہ چینلز کے ساتھ حج 2025 کے لیے درخواست دینے والے عازمین کی مدد کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔ اسی کے ساتھ 2025کے مقدس سفر حج کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ حج فارم بھرنے کا عمل بتاریخ 13اگست2024سے 9ستمبر2024تک جاری رہے گا۔ اس سال پہلی بار حج فارم حج کمیٹی آف ا کی ویب سائٹ کے علاوہ حج سویدھا ایپ پر بھی بھرے جائیں گے ۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن ریجوجو نے اپنی وزارت کے دفترسے حج 2025 کے ایکشن پلان کو جاری کیا جس میں وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جارج کورین، قومی اقلیتی کمیشن کے صدر اقبال سنگھ لال پورا ، دہلی اسٹیٹ حج کمے ٹی کی چیرپرسن کوثر جہاں اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی بھی موجود تھے ۔حکومت ہند اپنے ملک کے عازمین کے لیے حج کو آسان اور سہولت آمیز بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور اس تناظر میں لگاتار اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ حج انتظامیہ میں کی گئی سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک یہ ہے کہ 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی مسلم خواتین کو محرم کے بغیر خواتین (ایل ڈبلیو ایم) زمرہ کے تحت محرم (مرد ساتھی) کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی جائے ۔ 2024 میں ایل ڈبلیو ایم زمرے کے تحت ابھی تک 4558 خواتین نے حج کیا ہے جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور کوشش کی جائے گی کہ حج 2025 کے دوران ایل ڈبلیو ایم کے لیے حج کو مزید قابل رسائی اور آسان بنایا جائے ۔