حیدرآباد۔/22 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام گروپI ،II ، III ، IV کے علاوہ ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ اور بینکنگ ریکروٹمنٹ کے امتحانات کے سلسلہ میں کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ خواہشمند امیدوار 15 جنوری تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹر پروین کمار ریڈی کے مطابق داخلوں کیلئے رجسٹریشن دفتر میناریٹیز اسٹڈی سرکل واقع گن فاونڈری میں کیا جاسکتا ہے یا پھر اضلاع میں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر دفاتر میں نام درج کرائے جاسکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ امیدواروں کو ایس ایس سی، انٹر میڈیٹ، ڈگری سرٹیفکیٹس کے علاوہ آدھار کارڈ اور دو پاسپورٹ سائز تصاویر پیش کرنا ہوگا۔ چارماہ کے فاؤنڈیشن کورس کی مفت کوچنگ کے سلسلہ میں مزید تفصیلات فون نمبر 040-23236112 پر ایام کار میں صبح 10:30 تا شام5 بجے حاصل کی جاسکتی ہیں۔1