اقلیتی امیدواروں کیلئے سیول سرویس انٹرنس امتحان ملتوی

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں اقلیتی امیدواروں کو سیول سرویس کوچنگ کے سلسلہ میں 23 اکتوبر کو منعقدہ انٹرنس امتحان بارش کی تباہ کاریوں کے سبب ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد محمد قاسم نے بتایا کہ انٹرنس ٹسٹ کے لئے ریاست بھر سے 1600 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور حیدرآباد میں 8 مراکز قائم کئے گئے ۔ ریاست بھر میں اقامتی اسکولوں میں مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے پیش نظر امیدواروںکی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے انٹرنس ٹسٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔ متعاقب تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔