حیدرآباد۔/16 جولائی، ( سیاست نیوز) اقلیتی امیدواروں کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کی جانب سے جونیر لیکچررس، ٹی جی ٹی، پی جی ٹی لیکچررس کے تقررات کے سلسلہ میں مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے کوچنگ کیلئے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے انہیں اسٹڈی میٹریل کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ امیدوار 18 جولائی سے متعلقہ اسٹڈی سنٹرس میں اسٹڈی میٹریل حاصل کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی ویب سائیٹ پر اردو میں اسٹڈی میٹریل دستیاب ہے جس کا مشاہدہ ویب سائیٹ https://urduacademyts.com پر کیا جاسکتا ہے جس کیلئے کوئی چارجس وصول نہیں کئے جائیں گے۔ کمشنر اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج عہدیداروں کے ساتھ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مفت کوچنگ کی فراہمی کے بارے میں اقلیتوں میں شعور بیداری کی ہدایت دی۔ سید عمر جلیل نے اقلیتی امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ لیکچررس کی جائیدادوں کیلئے مفت کوچنگ سے استفادہ کریں۔ر