اقلیتی امیدواروں کیلئے پیشہ ورانہ تربیتی کورسیس

   

آٹھویں جماعت سے گریجویشن تک تعلیم یافتہ افراد کیلئے متعدد کورسیس ، آج اسکریننگ ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 28 جنوری ( ایس ایس ایس ) تلنگانہ سینئر مائناریٹیز فینانس کارپوریشن نے ہنرمند اور نیم ہنرمند کی تربیت اور روزگار کی تلاش کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کیا ہے ۔ مائناریٹیز فینانس کارپوریشن کے اشتراک سے ’کیروس کمپوزٹ سروسیس ‘ ان امیدواروں کو مستقبل میں بھرتیوں کے بھرپور امکانات کے ساتھ 30 اور 45روزہ تربیتی کورسیس کی پیشکش کی ہے ۔ فینانس کارپوریشن نے کہا کہ کیروس کمپوزٹ سروسیس اس تربیت کے ضمن میں ایم ای پی ایم اے اور ٹاسک کے ساجھیدار بھی ہے ، جس میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم تعلیمی قابلیت کے حامل افراد کو تربیت دیتے ہوئے پیشہ ورانہ ہنرمندی کے ساتھ زندگی کی گذر بسر کیلئے آمدنی کا ذریعہ پیدا کرنے میں مدد کی جاتی ہے ۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد ہنرمند اور نیم ہنر مندر افراد کو جی وی کے مال اور ہوٹلوں میں ملازمتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کی گئی ہے ۔ امیدواروں کیلئے کسٹمر کیر ایکزیکٹیو(45) روزہ تربیت دی جائے گی ۔ سائنس سے گریجویشن کرنے والوں کو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ، آٹھویں جماعت تک تعلیم یافتہ امیدواروں کو سیکورٹی گارڈس ، ہاؤز کیپنگ ، اٹینڈنٹ ، صفائی وغیرہ کی تربیت دی جائے گی ۔ دلچسپی رکھنے والے مستحق امیدواروں کا 29جنوری کو 11بجے دن حج ہاؤز نامپلی کے گراؤنڈ فلور پر اسکریننگ ٹسٹ ہوگا ۔