اقلیتی امیدواروں کیلئے گروپ I امتحانات کی کوچنگ

   

حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کیلئے گروپ I امتحانات کی کوچنگ اردو مسکن خلوت میں جاری ہے۔ مختلف مضامین کے 7 ماہر فیکلٹیز کے ذریعہ کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 536 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 9 جون کو امتحان مقرر ہے۔ کوچنگ 6 جون کو ختم ہوگی۔ گروپ I کیلئے اقلیتی امیدواروں میں عدم دلچسپی باعث حیرت ہے۔ رجسٹرڈ 100 کے منجملہ صرف 40 امیدوار باقاعدگی سے کوچنگ میں شریک ہیں۔ اردو مسکن کے ایر کنڈیشنڈ ہال میں کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے اور دوپہر میں لنچ کا بھی انتظام ہے۔1