اقلیتی امیدواروں کیلئے گروپ II سرویسیس کے تمثیلی امتحاناترجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 نومبر

   

حیدرآباد۔/20 نومبر،( سیاست نیوز) تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام گروپ II سرویسیس امتحانات کی تیاری کیلئے اقلیتی امیدواروں کیلئے تمثیلی امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ II تمثیلی امتحانات کے ذریعہ اقلیتی امیدوار امتحانات میں بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ میناریٹیز ویلفیر آفیسر کی نگرانی میں ریاست کے تمام اضلاع میں تمثیلی امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ 2 تا 10 ڈسمبر چار مختلف ایام میں امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ 2 ڈسمبر کو صبح 10:30 تا ایک بجے دن پیپر I جنرل اسٹڈیز اور جنرل ایبلیٹیز کا امتحان ہوگا جبکہ دوپہر 2 تا شام 4:30 بجے پیپر II کے تحت ہسٹری، پولیٹی اور سوسائٹی مضمون کا امتحان رہے گا۔ 3 ڈسمبر کو صبح 10:30 تا ایک بجے دن پیپر III کے تحت اکانومی اینڈ ڈیولپمنٹ مضمون کا امتحان رہے گا جبکہ دوپہر 2 تا شام 4:30 بجے پیپر IV کے تحت تلنگانہ مومنٹ اور اسٹیٹ فارمیشن مضمون کا امتحان رہے گا۔ تمثیلی ٹسٹ کے دوسرے مرحلہ میں 9 ڈسمبر کو صبح 10:30 تا ایک بجے دن پیپرI کے تحت جنرل اسٹڈیز اور جنرل ایبلیٹیز، دوپہر 2 تا شام 4:30 بجے پیپر II کے تحت ہسٹری، پولیٹی اور سوسائٹی مضمون کا امتحان رہے گا۔ 10 ڈسمبر کو صبح 10:30 تا ایک بجے دن پیپر III کے تحت اکانومی اینڈ ڈیولپمنٹ جبکہ دوپہر 2 تا شام 4:30 بجے پیپر IV کے تحت تلنگانہ مومنٹ اور اسٹیٹ فارمیشن کا امتحان رہیگا۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 29 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل گن فاؤنڈری حیدرآباد کے دفتر یا پھر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفس میں کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23236112 پر ربط کریں۔1