اقلیتی بجٹ ناکافی ، مسلمانانِ جنگاؤں سے ناانصافی

   

بلدیہ دفتر کے روبرو زبردست احتجاجی دھرنا ، تحفظات کے وعدے پورے کرنے پر زور

جنگاؤں ۔ 7 فبروری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگاؤں کے مسلم قائدین محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع ، محمد غوث ، محمد ماجد ، محمد سراج ، محمد قاسم نے مجلس بلدیہ جنگاؤں کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے جنگاؤں ضلع کے لئے جو بجٹ منظور کیا گیا ہے وہ ناکافی ہے ۔ جنگاؤں مجلس بلدیہ کے تحت جملہ (30) وارڈس ہیں ، وارڈ میں کم از کم 10 لوگوں کو لونس دیئے جائیں ۔ ہر وارڈ میں مسلمانوں کی آبادی ہے کئی مسلم مرد ، خواتین نے لونس کے لئے درخواستیں آن لائین کئے ہیں ۔ جنگاؤں کیلئے صرف 3 یونٹس کو منطور کیا گیا ہے یہاں مسلمان زیادہ تر غریب ہیں ، چھوٹے موٹے کاروبار کرتے ہوئے زندگی بسر کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کو حکومت لونس فراہم کرے ۔ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کے ساتھ مذاق کررہی ہے ۔ کئی مسلمانوں نے آن لائین درخواست دینے کیلئے سرٹیفکیٹس نکال کر پیسہ خرچ کرکے درخواستیں دیئے ہیں جبکہ جنگاؤں ضلع کے لئے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے جو بجٹ الاٹ کیا گیا ہے وہ ناکافی ہے ۔ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو 12% تحفظات دینے کا وعدہ کی وہ بھی پورا نہیں ہوا اور مسلمانوں کو ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کرنے میں بھی ناانصافی ہورہی ہے ۔ ریاستی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور ایم ایل اے جنگاؤں متی ریڈی یادگیری ریڈی ضلع کلکٹر جنگاؤں سے درخواست ہے کہ جنگاؤں ضلع کے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے قرضہ جات منظور کریں اور ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کریں ۔ محمد جاوید ، محمد اسلم ، شاہ نور ، محمد جمال ، عباس ، رحیم اور دوسرے لوگ موجود تھے ۔