اقلیتی بہبود اسکیمات کیلئے 17 کروڑ75 لاکھ روپئے جاری

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتی بہبود کے اداروں اور اسکیمات کیلئے 17 کروڑ 75 لاکھ روپئے جاری کئے ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے میناریٹیز اسٹڈی سرکل میں اقلیتی طلبہ کی کوچنگ کیلئے 50 لاکھ روپئے جاری کئے۔ اس اسکیم کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ کی اجرائی پہلے ہی عمل میں آچکی ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے 37.50 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ حج کمیٹی کیلئے مجموعی بجٹ ایک کروڑ 50 لاکھ رکھا گیا تھا اور مکمل بجٹ جاری کردیا گیا۔ ائمہ اور موذنین کے اعزازیہ کیلئے 16 کروڑ 50 لاکھ کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 66 کروڑ جاری کئے گئے۔ سنٹر فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز کیلئے 37.50 لاکھ جاری کئے گئے۔ سی ای ڈی ایم کیلئے جملہ دیڑھ کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو اسکیمات پر عمل آوری کی نگرانی کی ہدایت دی گئی۔ر