اقلیتی بہبود کیلئے جاریہ سال ڈسمبر تک 541 کروڑ کا خرچ

,

   

سال نو کے موقع پر چیف منسٹر کے دفتر کی جانب سے مختلف شعبہ جات کی پروگریس رپورٹ جاری
حیدرآباد۔31۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سال نو کے موقع پر حکومت کی اہم فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کی تفصیلی نوٹ جاری کی ہے۔ مالیاتی سال 2021-22 ء کے دوران اقلیتی بہبود ، بہبودیٔ پسماندہ طبقات ، اعلیٰ تعلیم ، صنعت ، اریگیشن ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، تعلیم ، بلدی نظم و نسق ، برقی اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی اور کارناموں پر رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 2021 ء کے دوران حکومت نے تمام طبقات کی بھلائی اور ریاست کی مجموعی ترقی کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں ۔ اقلیتی بہبود کی کارکردگی کے سلسلہ میں 58 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ حکومت سے اقلیتی بہبود کیلئے 949.70 کروڑ مختص تھے جس میں سے 29 ڈسمبر 2021 تک 541.88 کروڑ مختلف اسکیمات پر خرچ کئے گئے ۔ اس میں اقامتی اسکول سوسائٹی کیلئے جاری بجٹ شامل نہیں ہے ۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت 2014-15 ء سے 2021-22 ء ڈسمبر تک جملہ 205749 استفادہ کنندگان میں 1632.08 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ شادی مبارک اسکیم کی رقم جو ابتداء میں 51,000 تھی اسے 2017 ء میں بڑھاکر 75116 روپئے کیا گیا جبکہ 2018 ء میں یہ رقم ایک لاکھ 116 روپئے کی گئی۔ جاریہ مالیاتی سال ڈسمبر تک شادی مبارک اسکیم کیلئے مختص 300 کروڑ میں 242.29 کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی اور استفادہ کنندگان کی تعداد 24351 ہے ۔ گزشتہ 7 برسوں میں شادی مبارک کے تحت سب سے زیادہ درخواستوں کی یکسوئی 2019-20 ء میں کی گئی جس میں 36310 درخواست گزاروں کیلئے 356 کروڑ جاری کئے گئے ۔ حکومت نے اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے علاوہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ فیس ری ایمبرسمنٹ اور دیگر تعلیمی امدادی اسکیمات کی بہتر کارکردگی کا دعویٰ کیا ہے۔ حکومت نے وقف بورڈ کے تحت اوقافی اراضیات کے تحفظ اور وقف فنڈ کے ذریعہ اوقافی اداروں کی ترقی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن اردو اکیڈیمی حج کمیٹی اور اقلیتی کمیشن کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ ر