ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ کیلئے 13 کروڑ کی منظوری
حیدرآباد: حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کے پانچ اداروں کو دوسرے سہ ماہی
بجٹ کے تحت 15 کروڑ 4 لاکھ 68000 روپئے جاری کئے ہیں۔ محکمہ فینانس کے سکریٹری ٹی کے سری دیوی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز کے لئے 33 لاکھ 9000 روپئے مختص کئے گئے جبکہ پہلے سہ ماہی کے تحت اسی قدر رقم جاری کی گئی تھی۔ بجٹ میں ادارہ کے لئے ایک کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار کی گنجائش فراہم کی گئی ۔ دو سہ ماہی کا بجٹ جاری ہوچکا ہے اور مزید 68 لاکھ 18,000 کی اجرائی باقی ہے۔ دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی کیلئے 22 لاکھ 98 ہزار روپئے جاری کئے گئے ۔ بجٹ میں 91 لاکھ 92 ہزار مختص کئے گئے تھے اور مزید 45 لاکھ 96 ہزار کی اجرائی باقی رہے گی۔ تلنگانہ حج کمیٹی کو 33 لاکھ 9000 دوسری قسط کے طور پر جاری کئے گئے ۔ بجٹ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار روپئے مختص کئے گئے تھے ۔ مزید 66 لاکھ 18 ہزار کی اجرائی باقی رہے گی۔ تلنگانہ وقف بورڈ کو ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ کیلئے 13 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ بجٹ میں 55 کروڑ 15 لاکھ روپئے کی گنجائش فراہم کی گئی تھی اور اسکیم کے لئے مزید 27 کروڑ 57 لاکھ 24,000 روپئے کی اجرائی باقی رہے گی۔ تلنگانہ اسٹیڈی سرکل کیلئے 36 لاکھ 77 ہزار روپئے جاری کئے گئے ۔ اسٹڈی سرکل کے لئے بجٹ میں ایک کروڑ 47 لاکھ کی گنجائش فراہم کی گئی تھی اور دو اقساط کا بجٹ جاری ہوچکا ہے ۔ مزید 75 لاکھ 53 ہزار کی اجرائی باقی رہے گی۔ ائمہ اور مؤذنین کی اسکیم کو چھوڑ کر دیگر اداروں کا بجٹ تنخواہوں کی اجرائی پر خرچ ہوگا۔