محبوب نگر۔ مستقر محبوب نگر پر میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے ریاستی اعزازی صدر سید احمد علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرکاری میناریٹی ایمپلائز کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے اور تمام مطالبات کو تسلیم کروانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی، پے اسکیل،وظیفہ کی عمر میں اضافہ، ہاوزنگ اراضی، کوویڈ19 کا علاج ، ہیلتھ اسکیم کے تحت دیگر مطالبات شامل ہیں۔ ریاستی مشیر احمد خان نے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ملازمین کی اسوسی ایشن ضروری ہے جس کیلئے آلمیوا کا قیام عمل میں لایا گیاتھا۔ گذشتہ 20 سال سے مطالبات کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اجلاس میں ضلع محبوب نگر کی باڈی تشکیل دی گئی۔ سید ابراہیم صدر، نفیس النساء سکریٹری، کوثر قادری ورکنگ صدر، محمد غوث اعزازی صدر، آئی ٹی راشد خان، عبدالخلیل، محمد رشید، سید آصف علی، خواجہ حفیظ الدین، محمد جاوید، محمد عمران، خورشید جہاں، ایچ ایم جاوید و دیگر شامل ہیں۔ اجلاس میں ریاستی ایڈیشنل سکریٹری محمد جہانگیر بابا، جلال الدین، مجید خان، شیخ حبیب، عظیم احمد اور بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین شریک تھے۔ صدر محمد غوث نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔