اقلیتی طبقات کے اعتماد کی بحالی کیلئے جدوجہدجاری رہیگی:ندیم جاوید

   

ممبئی : اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی گئی مختلف اسکیمات سے اقلیتیں اور بطور خاص مسلمان برادری خاطرخواہ انداز میں استفادہ کرنے میں پر ناکام رہتی ہیں، اس لیے تمام طبقات کو ان اسکیمات سے مستفید ہونے انکی راہ نمائی اور ان اسکیموں کی اقلیتوں کیلئے صد فیصد نفاذ کو یقینی بنانے اپنے عزم اور طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کانگریس اقلیتی شعبہ کے کل ہند صدر ندیم جاوید نے کہا کہ کانگریس اقلیتی شعبہ کے رضاکار اب خود اقلیتی طبقات تک پہنچیں گے اور رہنمائی اور مدد کر یں گے نیز، کوشش کی جائے گی کی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والا کوئی مستحق و ضرورت مند ان سے مستفید ہونے سے محروم نہ رہے ۔مہاراشٹرا کانگریس صدر نانا بھاؤ پٹولے کی صدارت میں ممبئی میں کانگریس اقلیتی شعبہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ممبئی دورہ کے دروان ندیم جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ ، اقلیتوں کی فلاح و بہبودکیلئے اسکیمات کو عوام میں متعارف کرایا جائے تا کہ اقلیتی طبقات کے افراد فائدہ حاصل کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتی طبقات کا مکمل اعتماد حاصل کرنے کانگریس کا اقلیتی شعبہ مسلسل اور جنگی پیمانے پر کام کرے گا۔