سرپور ٹاون کے مسلم طبقے میں خوشی کی لہر، رکن اسمبلی کی جانب سے کے سی آر کی ستائش
کاغذنگر /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ سارے تعلقہ کے 7 منڈلوں میں مسلمانوں کو معاون رکن نامزد کرنے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے بموجب ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے سیاسی قائدین ہی مسلمانوں کے تناسب میں اضافہ کرنے کی غرض سے کوآپشن ( معاون رکن ) صرف میناریٹی طبقہ اور اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو دینے کی ہدایت جاری کی اور کے سی آر کی ہدایت کے مطابق مقامی رکن اسمبلی کونیرون کونپا نے تعلقہ سرپور ٹاون کے 7 منڈلوں میں صرف مسلم اقلیتی قائدین کے ناموں کو نامزد کرتے ہوئے سیکولرازم کی مثالی قائم کی ہے اور ان کے ساتھ منڈلوں میں مسلمانوں کو منڈل پریشد معاون رکن کیلئے صرف مسلمانوں کے ناموں کو نامزد کئے جانے پر مسلمانوں اور خصوصاً ٹی آر ایس کے مسلم اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ جبکہ 7 منڈلوں میں کوٹالہ منڈل کیلئے سید عظمت علی ، بیجور منڈل کیلئے بشارت خان ، سرپور ٹاون منڈل کیلئے سید خضر حسین ، کاغذنگر منڈل کیلئے محبوب خان عرف بابا بھائی ، دھین گاؤں کیلئے احمد حسین ، پنچکلی پیٹ کیلئے سید ساجد اور چنتالہ مناپلی کیلئے سید ناظم حسین کو منڈل پریشد معاون رکن کیلئے نامزد کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے مثال قائم کی ہیں اور مسلم اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
