کاماریڈی:29/ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی آفسر برائے محکمہ اقلیتی بہبودکاماریڈی ٹی دیانند کے صحافتی بیان کے بموجب اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو چار ماہی مفت فاونڈیشن کورس میں داخلوں کی تاریخ 15؍ فروری مقرر ہے۔ تلنگانہ مائناریٹی اسٹڈی سرکل و کیرئیر کونسلنگ سنٹر حیدرآباد کی جانب سے اقلیتی طبقات ( مسلمان ، عیسائی ، سکھ ، پارسی ، جین، بدھ ) بے روزگار نوجوانوں کیلئے 4 ماہی مفت فاونڈیشن کورس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں منعقد ہونے والے سرکاری مسابقتی امتحانات جیسے گروپ I, II, III, IV اور RRB, SSC, بینکنگ اور دیگر سرکاری ملازمتوں کی تیاری اور حصول میں کامیابی حاصل ہو ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر، کاماریڈی نے کہا کہ اقلیتی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور سرکاری ملازمتوں کے خواہش مند وں کیلئے یہ سنہری موقع ہے اس سے استفادہ حاصل کریں۔ درخواست اور تعلیمی صداقت ناموں کے ساتھ /15 فروری شام 5 بجے سے قبل دفتر برائے محکمہ اقلیتی بہبود،کاماریڈی روم نمبر (222)سکنڈفلور، کلکٹریٹ کامپلکس کاماریڈی پر داخل کریں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8096973346 پر رابطہ کریں۔