اقلیتی فینانس کارپوریشن اسکیمات میں سکھ طبقہ کو نمائندگی

   

صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے ملاقات
حیدرآباد ۔21۔ جولائی (سیاست نیوز) صدرنشین سیول سپلائیز کارپوریشن سردار رویندر سنگھ اور اقلیتی کمیشن کے رکن سردار درشن سنگھ نے صدر گردوارہ صاحب عطا پور ، سردار سکھ دیو سنگھ اور حیدرآباد اور کریم نگر کے سکھ نمائندوں کے ہمراہ آج صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد اسحاق امتیاز سے ملاقات کی ۔ صدرنشین کو سکھ طبقہ کی خواتین کیلئے سلائی مشینوں کی منظوری کیلئے یادداشت حوالے کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی اسکیمات میں سکھ طبقہ کو مناسب حصہ داری ملنی چاہئے ۔ سبسیڈی لون اور دیگر اسکیمات کے لئے سکھ طبقہ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کرنے کی اپیل کی گئی۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ کئی اضلاع بشمول حیدرآباد میں سکھ خاندان سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اسحاق امتیاز نے اسکیمات میں سکھ طبقہ کو مناسب نمائندگی کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تمام اقلیتی طبقات کی ترقی اور بھلائی کے حق میں ہیں۔ سکھ ، پارسی ، بدھسٹ اور جین طبقات کو اسکیمات میں مناسب نمائندگی دی جائیگی۔ر