اقلیتی فینانس کارپوریشن کی اسکیمات کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ ملتوی

   

حیدرآباد ۔12۔ڈسمبر (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تین نئی اسکیمات کے لئے آن لائین درخواستوں کی طلبی کو تکنیکی رکاوٹوں کے سبب ملتوی کردیا گیا۔ غریب اقلیتی خواتین میں 10,000 سیونگ مشینوں کی تقسیم ، 5000 خواتین کیلئے 50,000 روپئے کی سبسیڈی اور موسی ریور فرنٹ پراجکٹ کے متاثرین کو کاروبار شروع کرنے دو لاکھ روپئے تک کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا ۔ تینوں اسکیمات کے لئے 13 ڈسمبر سے آن لائین درخواستوں کے ادخال کا اعلان کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آن لائین درخواستوں کیلئے علحدہ پورٹل کی تیاری میں سنٹر فار گڈ گورننس کی جانب سے وقت مانگا گیا ہے۔ کارپوریشن کے صدرنشین عبید اللہ کوتوال نے بتایا کہ بہت جلد علحدہ ویب پورٹل تیار کرلیا جائے گا جس کے بعد تینوں اسکیمات کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال کا آغاز عمل میں آئے گا۔1