اقلیتی قائدین رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: شیخ عبداللہ سہیل

   

700 اور 650 رکنیت سازی کا ریکارڈ کرنے والے اقلیتی قائدین کو تہنیت

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کارکنوں اور قائدین کی ستائش کی ہے۔ پارٹی کی جاریہ رکنیت سازی مہم میں بعض قائدین نے اپنے بوتھ کے تحت بڑی تعداد میں رکنیت سازی کو انجام دیا لیکن حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 2 اقلیتی قائدین نے علی الترتیب 700 اور 650 رکنیت سازی کرتے ہوئے پارٹی کی ستائش حاصل کی ہے۔ شیخ عبداللہ سہیل صدرنشین پردیش کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ نے محمد خسرو اور محمد افضل بیگ کو تہنیت پیش کی جنہوں نے انفرادی طور پر رکنیت سازی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقلیتی قائدین اور کارکنوں کو رکنیت سازی میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے طئے شدہ نشانہ کی تکمیل کرنی چاہیئے۔ شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ نہ صرف حیدرآباد بلکہ ہر ضلع میں میناریٹی ڈپارٹمنٹ کو متحرک ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکن انفرادی طور پر زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کرے تو نہ صرف پارٹی مستحکم ہوگی بلکہ راہول گاندھی کے ہاتھوں تہنیت پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بات سے واقف کرایا جائے کہ رکنیت سازی کے حصول پر 2 لاکھ روپئے انشورنس حاصل ہوگا۔ ر