بھونگیر 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج 27 وارڈبلدی علاقے کے اقلیتی نوجوانوں نے بی آر ایس پارٹی امیدوار رکن اسمبلی پی شیکھرریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پی شیکھرریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر انہیں پارٹی میں شامل کرلیا۔اس موقع پر پی شیکھرریڈی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت میں ہی اقلیتوں کی ترقی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر اسمبلی حلقہ میں اقلیتوں کو مسلم کمیونٹی ہال کی فراہمی کے علاوہ جدید عیدگاہ کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں بی آر ایس کے ساتھ ہے۔اور آئندہ انتخابات میں بی آر ایس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔اس موقع پر معاون رکن بلدیہ اقبال چودھری،سید احمد افضل،اقلیتی سیل ٹاون صدر کاظم احمد،امیرالدین،رکن بلدیہ عظیم الدین،غفار چودھری،مجیب،اور دیگرموجود تھے۔