نظام آباد :8؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طارق انصاری کو تلنگانہ اقلیتی کمیشن چیرمین نامزد کرنے کے بعد9؍ مارچ جمعرات کو مسٹر طارق انصاری پہلی مرتبہ تشریف لارہے ہیں ۔ بوقت 1 بجے دن بورگائوں تا نہروپارک انہیں عظیم الشان کار بائیک ریالی کی شکل میں لایا جائیگا ۔ 3؍ مارچ کو ریاستی وزیر اعلیٰ چندر شیکھر رائو نے طارق انصاری کو پرگتی بھون حیدرآباد طلب کرتے ہوئے تلنگانہ اقلیتی کمیشن چیرمین کے احکامات کی کاپی حوالے کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ طارق انصاری کو تلنگانہ اقلیتی کمیشن چیرمین نامزد کئے جانے پر تلنگانہ ریاست کے تمام اعلیٰ قائدین نے حیدرآباد میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کررہے تھے ۔ طارق انصاری حیدرآباد میں مصروفیت کی وجہ سے 9؍ مارچ بروز جمعرات کو نظام آباد تشریف لارہے ہیں ۔ ان کے آبائی مقام پر عوام اور بہی خواہوں کی جانب سے طارق انصاری کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے ۔ ان کی آمد پر جگہ جگہ استقبال کیا جائیگا ۔ طارق انصاری کو ان کے عہدہ کے شایان شان پولیس اسکواڈ کے ہمراہ نظام آباد لایا جائیگا۔ فہیم قریشی سینئر بی آرایس قائد نے بہی خواہوں اور عوام الناس سے ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت کی ۔