حیدرآباد ۔12۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاستی اقل ترین اجرت اڈوائزری بورڈ کیلئے ارکان کا تقرر کیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ سنجے کمار نے جی او ایم ایس 21 جاری کیا۔ اسٹیٹ منیمم ویجس اڈوائزری بورڈ کے نامزد ارکان کی میعاد دو سال رہے گی۔ ملازمین کی تنظیموں سے پانچ ارکان جبکہ آزادانہ طور پر دو ارکان کا انتخاب کیا گیا۔ حکومت نے صدرنشین کا پہلے ہی انتخاب کردیا ہے۔ آئی این ٹی یو سی سے وائی پچی ریڈی ، ایس نرسمہا ریڈی اور محمد یوسف کو بطور ارکان شامل کیا گیا۔ تلنگانہ پرائیوٹ ایمپلائیز اسوسی ایشن سے این راجو اور حیدرآباد پورٹل ورکرس یونین سے کے سرینواس ریڈی کو اڈوائزری بورڈ میں شامل کیا گیا ۔