نیویارک : اقوامِ متحدہ دیرالبلح سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے حکم کے بعد غزہ کے لیے امدادی آپریشن روکنے پر مجبور ہے۔ اقوامِ متحدہ نے اپنا امدادی آپریشن سینٹر رفح کے بعد دیرالبلح منتقل کر دیا تھا۔ اسرائیل نے صرف گزشتہ 6 دن میں بے گھر فلسطینیوں کو 5 مرتبہ انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 26 مئی کو رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یرموک اسٹریٹ پر واقع عمارت پر حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ جفا اسٹریٹ پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل دیرالبلح میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی میں المغازی ریفیوجی کیمپ میں بم باری سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔