نئی دہلی: پرینکا گاندھی نے کہا کہ غزہ میں سات ہزار لوگوں کی ہلاکت کے بعد بھی تشدد کا سلسلہ نہیں رکا ہے۔ ان مرنے والوں میں تین ہزار معصوم بچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بین الاقوامی قانون ایسا نہیں ہے جسے اس جنگ میں کچلا نہ گیا ہو۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ تاہم بھارت، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ سے دوری اختیاکی ہے۔ اب اس پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا برہم ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے اس موقف پر شدید حیرت کا اظہار کیا اور اس پرحکومت ہند کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے اس رویے پر شرمندہ ہیں۔