واشنگٹن ؍ لندن : اقوام متحدہ،امریکہ اور برطانیہ نے میانمار میں پرتشدد کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے جبکہ امریکی قومی سلامتی کے مشیرکا میانمار کے فوجی لیڈروں پرمزید پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامی افراد کا احتجاج جاری ہے، لاشیو ٹاؤن میں مظاہرین نے سڑکوں پر جمع،فوجی بغاوت کیخلاف نعرے بازی کی۔ یانگون میں احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ اقوام متحدہ،امریکہ اور برطانیہ نے میانمار میں پرتشدد کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے جب کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے میانمار کے فوجی لیڈروں پرمزید پابندیاں لگانے کا اشارہ دیا ہے۔