اقوام متحدہ اور امریکی امداد مسدودہونے پر 1329 افراد کی ہلاکت

   

عدیس ابابا : اطلاع دی گئی ہے کہ ایتھوپیا کے شمال میں خانہ جنگی ختم ہونے والے تگرے علاقے کے لیے اقوام متحدہ اور امریکہ کی طرف سے خوراک کی امداد بند کرنے کے باعث 1,329 افراد فاقہ کشی سے موت کے منہ میں چلے گئے۔تگرے کے ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،وزارت صحت اور میکیل یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق نومبر میں امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے خطے میں 1,329 افراد بھوک سے متعلقہ وجوہات سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ماہ مئی میں امدا دکی ترسیل بند ہونے کے بعد سے اموات کی تعداد میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے تو تگرے میں تمام تر اموات کا نصف سے زائد فاقہ کشی سے تعلق رکھتا ہے۔خطے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی شرکت کے ساتھ کی گئی تحقیق نے تعین کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی طرف سے امداد میں کٹوتی اموات کی ایک بڑی وجہ تھی۔