فلسطین اور اسرائیل میں قیام امن کیلئے دو ریاستی حل پر توجہ مرکوز ہوگی
نیوریارک۔21؍ستمبر ( ایجنسیز )اسرائیل اور فلسطین کی جاری جنگ کے درمیان 22 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا ایک اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں دو ریاستی حل‘ پر توجہ مرکوز ہوگی۔ اسرائیل‘ جنرل اسمبلی کی ہونے والی میٹنگ سے قبل پیدا ماحول کو لے کر بھی فکر مند ہے۔ اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا۔