نئی دہلی: دنیا میں کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے اور اقوام متحدہ سمیت تمام کثیر جہتی اداروں میں اصلاحات کے مطالبے کیساتھ جی-20 سربراہی اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ اپنے خطاب میں مودی نے کہاکہ کل ہم نے ون ارتھ اور ون فیملی سیشن میں وسیع بات چیت کی۔ میں مطمئن ہوں کہ آج جی-20 ایک زمین، ایک خاندان اور مشترکہ مستقبل کے وژن کے ساتھ پرامید کوششوں کا پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔ یہاں ہم ایک ایسے مستقبل کے بارے میں بات کررہے ہیں جس میں ہم گلوبل ویلج سے آگے بڑھتے ہیں اور گلوبل فیملی کو ایک حقیقت بنتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ایک ایسا مستقبل جس میں نہ صرف ملکوں کے مفادات جڑے ہوں بلکہ دل بھی جڑے ہوں۔ آپ کی توجہ جی ڈی پی پر مرکوز نقطہ نظر کے بجائے انسان مرکوز وژن کی طرف مبذول کرائی ہے۔