اقوام متحدہ عہدیدار کا بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپوں کا دورہ

   

ڈھاکہ: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ میشل بیچلیٹ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر روہنگیا پناہ گزینوں نے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد تحفظ کی درخواست کی ہے جس نے ایک بار پھر انہیں عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے ۔میڈیا کے مطابق میشل بیچلیٹ نے پورا دن بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی وسیع و عریض امدادی بستیوں میں مکینوں کے ساتھ ملاقات میں گزارا جہاں تقریباً 10 لاکھ روہنگیا رہائش پذیر ہیں جنہوں نے ہمسایہ ملک میانمار میں ظلم و ستم سے فرار اختیار کیا ہوا ہے ۔رواں ماہ ان کیمپوں میں سیکیورٹی دوبارہ سخت کردی گئی ہے جب اس پناہ گزین کمیونٹی کے 2 رہنماؤں کو مبینہ طور پر کیمپوں میں سرگرم ایک باغی گروپ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔