نیویارک :ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں ایران پر عائد امریکی پابندیوں پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اب اسی صورت میں نیوکلیئرمعاہدے کی بات چیت میں شامل ہو گا جب یہ مذاکرات تہران پر عائد پابندیوں کا ازالہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ صدر رئیسی نے اپنی تقریر میں کابل ایئرپورٹ اور واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے پرتشدد مناظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام کی داخلی اور خارجی سطح پر کوئی صداقت نہیں ہے۔