اقوام متحدہ میں ایس جے شنکر نے کہا : کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا

,

   

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو کہا کہ دنیا میں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ‘بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات’ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت میں مذمت کی جانی چاہئے۔ 2008 کے ممبئی حملے ، 2016 کے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے اور 2019 کے پلوامہ دہشت گرد حملے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔