نیو یارک/3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوامِ متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کمیٹی نے جاپان کی جانب سے پیش کیے گئے مسودہ قرارداد کو منظور کر لیا، جس میں دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے ایک عملی منصوبے پر زور دیا گیا ہے۔ منظور ہونے والے مسودے میں جوہری ہتھیاروں سے مسلح ممالک اور دیگر کے مابین بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ایک لائحہ عمل کی تجویز دی گئی ہے۔