نیویارک۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں حکومت ہند کے دفتر میں چہارشنبہ کے روز سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو منفرد طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے اپنے ٹویٹ کہاکہ ‘‘سوراج کے ساتھ کبھی نہ بھلائی جانے والی یادیں ہیں۔ اقوام متحدہ میں واقع ہندوستانی دفتر ان کے اقوام متحدہ دورے کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ سلام میڈم! ’’۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہی ہیں۔ سوراج نے ‘نوآبادیات اور متاثرین’ کے حقوق اور خود اعتمادی کی حفاظت کیلئے اقوام متحدہ کو ‘عدم تشدد کے طاقتور ہتھیار’ کے طور پر استعمال کرنے کی وکالت کی تھی۔ ان کی اس تقریر کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ سوراج کا یہ ویڈیو 20 جون 2015 کو بین الاقوامی یوگا ڈے سے قبل کی شام اقوام متحدہ میں کئے گئے خطاب کا حصہ ہے ، جس میں وہ قدیم ہندوستان کی دین یوگا کے بارے میں تقریر کر رہی تھیں۔ انہوں نے اس دوران دہشت گردی کے خطرے پر بھی سخت حملہ کیا تھا۔ سوراج نے کہاکہ ‘‘ہم سب کو یہ حقیقت قبول کرنی پڑے گی کہ دہشت گردی انسانی حقوق کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے‘‘۔
