نئی دہلی،27جون(سیاست ڈاٹ کام)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے اقوامتحدہ کے ایشیا پیسفک گروپ کے 55اراکین ممالک کے اتفاق رائے سے سال 21-2020کے لئے ہندوستان کو سلامتی کونسل کے عارضی رکن کے طورپر حمایت دینے کو ملک کے لئے باعث فخر بتایا ہے ۔ایشیا پیسفک گروپ کے سبھی 55ملکوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں دو سال کے مدت کار کے لئے ہندوستان کی عارضی سیٹ کی امیدواری کی حمایت کی تھی ،جسے ہندوستان کی بڑی سفارتی جیت مانا جارہا ہے ۔مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اقوام متحدہ کے ایشیا پیسفک گروپ کے 55رکن ملکوں نے اتفاق رائے 22-2021کے لئے سلامتی کونسل کے عارضی رکن کے طور پر ہندوستانی کی حمایت کی ہے ۔یہ بین الاقوامی برادری کے ذریعہ ،پر امن ،انصاف کے ساتھ،انسانیت کے عالمی نظام کے لئے ہندوستان کی پائیدار کوششوں کی منظوری ہے ۔انہوں نے کہا ‘‘مجھے یقین ہے کہ اقوام متحدہ کے سدھار کے لئے ہماری کوششوں کو مستقبل میں اور زیادہ عالمی حمایت ملے گی۔ہندوستان جلد ہی اقوام متحدہ کونسل کے عارضی رکن کے طورپر بین الاقوامی برادری میں اپنا من چاہا مقام حاصل کرے گا۔’’ہندوستان کے لئے 55ملکوں کی طرف سے عارضی رکنیت کی حمایت کئے جانے پر کونسل میں ملک کے عارضی رکن سید اکبرالدین نے کہا تھا کہ ایشیا پیسفک کے سبھی ملکوں نے سال 22-2021کے لئے ہندوستان کی عارضی سیٹ کی اتفاق رائے سے حمایت کی ہے ۔مسٹر اکبرالدین نے اس کے لئے ان ملکوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا تھا ،‘‘حمایت میں آگے آنے کے لئے سبھی 55ملکوں کا بہت بہت شکریہ۔’’
