نیویارک: اسرائیل، اقوام متحدہ میں اپنی آواز کھو بیٹھا ہے، اس بات کا ثبوت یہ ہیکہ جس وقت اسرائیل کے قائد اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس وقت ہال میں دیگر ممالک کے ارکان کی تعداد انتہائی کم رہی۔ نتن یاہو کی تقریر کے دوران ہال میں عبرتناک منظر دیکھنے کو ملا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتن یاہو کی تقریر کے دوران ہال تقریباً خالی تھا جو اس بات کا ثبوت ہیکہ دنیا میں اسرائیل کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق مندوبین نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر سننے سے انکار کردیا۔