اقوام متحدہ۔26جون (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا بحرالکاہل گروپ کے تمام 55 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سال کی مدت کیلئے ہندوستان کی غیر مستقل نشست کی امیدواري کی حمایت کی ہے ۔ یہ ہندوستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ایشیا ئی بحرالکاہل کے تمام ممالک نے سال 2021-2022 کیلئے سلامتی کونسل میں ہندوستان کی غیر مستقل نشست کی متفقہ حمایت حاصل ہے ۔ مسٹر اکبرالدین نے اس کیلئے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
امریکہ ، ایران صبر و تحمل سے کام لیں : چین
بیجنگ۔26جون (سیاست ڈاٹ کام)چین نے ایران اور امریکہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے فریقین کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کریں اور فہام و تفہیم سے بحران کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دباؤ بڑھانا مسئلہ کے حل میں مددگارثابت نہیں ہوگا۔ تجربات و حقائق سے ظاہر ہے ان اقدامات کا منفی اثر ہواہے ۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق علاقائی کشیدگی بڑھی ہے ، امید ہے فریقین کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے ۔