نیویارک :اقوام متحدہ نے اپنی جنرل اسمبلی میں 11 ممالک کا ووٹنگ کا حق معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ مذکورہ ممالک کی جانب سے اپنے سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 19 کے تحت اگر اقوام متحدہ کا کوئی رکن ملک اپنے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتا ہے تو وہ جنرل اسمبلی میں اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم ہو جائے گا۔اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق ان ممالک نے 2020 اور 2021 سے متعلق اپنے واجبات ادا نہیں کئے۔ ان ممالک میں ایران، صومالیہ، سوڈان بھی شامل ہیں ۔