اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران تشدد کی مذمت کی

   

اقوام متحدہ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انتخابی شکایات کے پرامن حل کے لئے اپیل کی ۔بنگلہ دیش میں منعقدہ جنرل انتخابات کے سلسلے میں اقوام متحدہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا تشدد، لوگوں پر حملے اور جائیدادوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات قابل قبول نہیں ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا، اپنے بیان میں انتخابی تشہیر اور ووٹنگ کے دن جان ومال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہم تمام جماعتوں کے ووٹ ڈالنے کے بعد پرامن ماحول قائم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بنگلہ دیش میں منعقدہ عام انتخابات میں 10 سے زائد لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان انتخابات میںمحترمہ شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے زبردست فتح حاصل کی ہے ۔