نئی دہلی: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس کے بعد بھارت میں جاری احتجاج کے درمیان کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انتونیو گوٹیریئس نے تمام مذاہب کے مکمل احترام کی بات کی ہے۔پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس کے بعد بھارت میں ہونے والے تشدد پر اقوام متحدہ کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر دوجارک نے کہا، “ہمارا موقف مذہب کا مکمل احترام کرنا ہے، کسی بھی قسم کی نفرت انگیز تقریر اور اشتعال انگیزی کے خلاف بات کرنا اور کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنا، خاص طور پر مذہبی اختلافات اور نفرت پر مبنی تشدد کو روکنا ہے۔