اقوام متحدہ نے غزہ کیلئے انسانی امداد کی اپیل کی

   

یروشلم: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے جمعہ کے روز رفح سرحد سے متصل مصری علاقے کے دورے کے دوران غزہ کے لیے فوری انسانی امداد کی اپیل کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ غزہ کے لاکھوں باشندوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ انسانی امداد، طبی سامان، خوراک اور کمبل سے بھرے تقریباً 175 ٹرک رفح کراسنگ پر غزہ میں داخل ہونے کے منتظر ہیں، جس کے لیے اسرائیل کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ انسانی امداد غزہ کے لوگوں کیلئے زندگی یا موت کا معاملہ ہے ۔ ہمیں ان ٹرکوں کو جلد از جلد اور ضروری تعداد میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو مناسب امداد فراہم کرنے کے واسطے ہر روز غزہ میں داخل ہونے کیلئے ٹرکوں کو داخل کرنے کی ضرورت ہے ۔