اقوام متحدہ نے قبرص میں امن کے لیے نئی مہم شروع کی

   

نیکوسیا، 24 مئی (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس کے خصوصی ایلچی ماریا انجیلا ہولگین کیولر نے قبرص میں تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے پہل کی ہے ۔جولائی میں جنیوا میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے پہلے کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے ۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گتیرس کی نگرانی میں منعقد ہوگی۔مقامی میڈیا کے مطابق، اقوام متحدہ کے ایلچی ماریا انجیلا ہولگین کیولر نے جمعہ کے روز قبرص کے صدر کرسٹوڈولائڈس سے تقریباً 75 منٹ تک بات چیت کی۔ یہ میٹنگ جزیرے کی منقسم برادریوں کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے کی اہم کوشش ہے ۔