نیویارک : اقوام متحدہ میں جرمنی سمیت دیگر چالیس ممالک نے چین کے صوبہ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ان کارروائیوں میں تشدد، جبری نس بندی اور جنسی تشدد شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیجنگ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو متاثرہ علاقوں تک کسی روک ٹوک کے بغیر رسائی دینے کی اجازت دے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے اندازوں کے مطابق سنکیانگ میں مسلمان اقلیتی ایغور برادری کے تقریباً دس لاکھ افراد قید ہیں۔